ہومبریکنگ نیوزاسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسد قیصر کو خیبر پختونخوامیں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن خیبرپختونخوانے اسد قیصر کی گرفتاری مانگی ہے۔
پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا۔
عدالت نے اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا پولیس کو اسد قیصر کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے پولیس اپنا پراسس مکمل کر لے لیکن اس میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت نا لگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔