ہومپاکستانلاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیا

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورکی انسداد دہشتگری عدالت میں 9مئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےجلاؤ گھیراؤ کے چارچالانوں پر سماعت کی،عدالت نے نامزد گرفتارملزمان کو 15 نومبر کو جیل سے طلب کرلیا اورگرفتار نہ ہونے والے ملزمان سے متعلق پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگری عدالت نے مسلم لیگ (ن )کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسزجاری کیے،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔