Saturday, November 16, 2024
ہومتازہ ترینملائیشیا کا عالمی عدالت سے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

ملائیشیا کا عالمی عدالت سے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

کوالالمپور(سب نیوز) ملائیشیا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بم برسانے والے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ۔
الجزیرہ نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائیشیا کے وزیرخارجہ زیمبری عبدالقادر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے موقف کا دفاع کیا کہ مسئلہ فلسطین کا حل مسئلے کی بنیادی وجہ کو تلاش کرنے اور اسرائیلی قبضے کی خلاف ورزیوں کو روکنے سے پیدا ہوتا ہے۔ملائیشیا نے غزہ کی پٹی پر محاصرہ ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام نہ کرنے اور فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد تک پہنچنے میں ناکامی پر عالمی برادری پر اپنی تنقید کا اعادہ کیا۔
زیمبری عبدالقادر نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور ایک مخصوص پارٹی کے مفادات کی خاطر اس سانحے سے آنکھیں بند نہ کرے۔زیمبری نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، جو خود کو انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر پیش کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ترجیح اسرائیلی جارحیت کو روکنا، شہریوں کے قتل عام کو روکنا، اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔م لائیشیا کا موقف پہلے دن سے واضح ہے،ہم جارحیت کو مسترد کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔