Wednesday, December 24, 2025
ہومکھیلشاہین آفریدی اور انشا کی مہندی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

شاہین آفریدی اور انشا کی مہندی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد کی گئی تھی جس میں شاہین، ان کے اہل خانہ، دونوں خاندان کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر شاہین اور انشا کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں شادی کیلئے شاہد آفریدی کے گھر کو سجے ہوئے تو دوسری جانب تقریب میں شاہین اور شاہد کو ساتھ کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی اور ولیمے کے تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔