Thursday, December 25, 2025
ہومبریکنگ نیوزاکیس اکتوبر کو کسی فرد کا نہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال کریں گے، مریم نواز

اکیس اکتوبر کو کسی فرد کا نہیں، پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال کریں گے، مریم نواز

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے گرینڈ مشاورتی اجلاس میں تنظیمی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔ چیف آرگنائزر نون لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو کسی فرد کا نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال کریں گے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے مسلم لیگ نون پنجاب کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت پر شرکا نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، پنجاب سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے پی پی سطح کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔