اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے پی ٹی آئی نے ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کئے مگرتاحال اس جانب ایک بھی قدم نہیں بڑھایا ، سودی معیشت کے تسلسل کی بات ہو یاتھانہ پٹوار کلچرکے ذریعے عوام کودبانے کا معاملہ ہو ،تینوں جماعتیں ایک ہی پالیسی پر گامزن ہیں
انھوں نے کہا کہ نام نہادبڑی سیاسی پارٹیاں سٹیٹس کو کی علمبرداراور مغرب کی کاسہ لیسی میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کو تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون 5کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔نصراللہ رندھاوا نے کہا گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض طبقہ نے عوامی فلاحی پروگراموں پر کبھی توجہ نہیں دی، نہ ہی انکا مقصدملک میں پائیدار اسلامی جمہوری نظام کا قیام ہے،عوام اب حکمرانوں کے چہرے پہچان چکے ہیں ، قوم کو صالح اور نیک قیادت کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی کی صورت میں قوم کے پاس ایک بہتر ین آپشن موجود ہے،انھوں نے کہا اقتدار میں آکر ملک کوحقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے۔
