Saturday, December 27, 2025
ہوماسلام آبادڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر 3 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا

ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر 3 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کافوری ایکشن ،ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر تین ایس ایچ اوز کو فوری طور پر معطل کردیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق معطل ایس ایچ اوز میں رشید گجر ایس ایچ او ترنول،ایس ایچ او رمنا نوراللہ، ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا محمد اقبال گجر شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے کہا کہ ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، عوام الناس کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں رہنا ہے تو کارکردگی دکھانی پڑے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔