Saturday, December 27, 2025
ہومپاکستانسونے کی دکان میں مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ، دکان کا مالک خود ہی چوری میں ملوث نکلا

سونے کی دکان میں مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ، دکان کا مالک خود ہی چوری میں ملوث نکلا

کراچی،شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں سونے کی دکان میں مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، دکان کا مالک چوری میں خود ہی ملوث نکلا۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کا پتا چل گیا، گلف شاپنگ مال میں سنار کی دکان میں نقب زنی کی واردات پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مدعی آصف کو اس کے ساتھی وسیم سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے چوری شدہ 3 کلو سونا بھی برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم آصف نے خود اپنی دکان سے سونا غائب کر کے نقب زنی کا ڈراما رچایا تھا۔ساتھ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ 3 کلو سونا آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز سے چھاپے کے دوران ملا۔واضح رہے کہ ابتدائی رپورٹ تھی کہ کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار سے نامعلوم ملزمان سنار کی دکان سے 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔