Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مکہ (آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ،اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ اللہ تعالی کے کرم اور محمد مصطفی ۖ کی عنایت سے آج عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اللہ سے دعا کہ وہ وطن عزیز سمیت پوری دنیا کو کورونا کی موزی وبا سے محفوظ رکھے اور پاکستان کے لئے آسانیاں فرمائے اور ایک قوم کے طور پر ہمارے عزت و وقار میں اضافہ فرمائے-اللہ تعالی عمران خان کو کامیاب کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔