اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان (آج)لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کے منصوبے کا آغازکریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب پیری اربن کم لاگت ہزاروں گھروں کے منصوبے کا سنگ بنیاد لاہور رائیونڈ رکھیںگے جبکہ چنیوٹ ، ڈی جی خان ، چونیاں ، خانیوال ، خوشاب ، منڈی بہاالدین ، میانوالی ، جلال پور پیر والا اور سرگودھا کے مقامات پر بھی بیک وقت تعمیر کا آغاز ہوگا۔
وزیر اعظم آج پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کے منصوبے کا آغازکریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
