ہومپاکستانسپریم کورٹ کل اہم ترین مقدمات کے فیصلے سنائے گی،کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کل اہم ترین مقدمات کے فیصلے سنائے گی،کاز لسٹ جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جمعے کے مقدمات کی کازلسٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق کل اہم مقدمات کے فیصلے سنائے جائیں گے۔کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز کل ایک بینچ میں شامل ہوں گے۔کاز لسٹ کے مطابق بینچ صرف فیصلے سنانے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔بینچ ٹیکس اور ریونیو سے متعلق مقدمات کے فیصلے سنائے گا۔سپریم کورٹ کل آڈیولیکس کیس کا فیصلہ بھی سنائے گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے حکومتی اعتراض پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔