Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانپاکستان میں متعین چینی سفیرکی پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ آمد ،چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی انفرادی ملاقات

پاکستان میں متعین چینی سفیرکی پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ آمد ،چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی انفرادی ملاقات

اسلام آباد،پاکستان میں متعین چینی سفیر عزت مآب نانگ رانگ کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد ،چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی انفرادی ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین تعلقات کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت ہوئی ، ایوانِ بالا کا رکن منتخب ہونے پر چینی سفیر نے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستان اور چین پراعتماد قریبی تعلقات میں منسلک ہیں، اپنے لوگوں کو عالمی وبا سے بچانے کیلئے چین کی کاوشیں متاثر کن ہیں۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح کورونا کے خلاف مدافعت میں بھی چین نے پاکستان کا ہر طرح سے ہاتھ بٹایا۔انہوں نے کہا کہ بھرپور معاونت پر چینی حکومت اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔چینی سفیر کی جانب سے نئے مرکزی سیکرٹریٹ کے قیام پر چیف آرگنائزر کو مبارکباد پیش کی گئی ۔دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے تعاون و اشتراک کو نئی جہتوں سے آشنا کروانے پر اتفاق کیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔