نئی دہلی (آئی پی ایس )ٹوئٹر نے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاونٹ معطل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کنگنا کا ٹوئٹر اکاونٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی اداکارہ نے بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگائے جانے پر شدید تنقید کی تھی۔گزشتہ ہفتے مودی سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو اکاونٹس کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔مودی سرکار پر تنقید کرنے والی بے باک اداکارہ کی ٹوئٹس کو مختلف جگہوں سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ اکاونٹ معطل کیا جا چکا ہے۔
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹویٹر اکاونٹ معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
