اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،جڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں متعدد وارداتیں کرنے والے منظم گروہ کی تین خواتین ملزمات کوگرفتار کرلیا گیا،ملزمات سادہ لوح لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے زبردستی زیورات و قیمتی اشیا چھین کر چلتی گاڑی سے باہر پھینکنے والے گروہ میں ملوث تین ملزمات کوگرفتار کر لیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمات لاری اڈوں اور بس سٹاپ پر ریکی کرتی پھر بڑی چالاکی سے بزرگ عورتوں یا مردوں کو لفٹ کے بہانے گاڑی میں سوار کرتیں اورپھرزبردستی زیورات اور قیمتی اشیا چھین کر چلتی گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہوجاتیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمات کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات نے جڑواں شہر سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمات کی نشاندہی پر گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،ملزمات کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ، کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی ۔ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
ہوماسلام آبادسی آئی اے پولیس نے لفٹ دینے کے بہانے قیمتی اشیا چھیننے میں ملوث خواتین گروہ کی تین ملزمات کو گرفتار کرلیا
سی آئی اے پولیس نے لفٹ دینے کے بہانے قیمتی اشیا چھیننے میں ملوث خواتین گروہ کی تین ملزمات کو گرفتار کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
