Friday, February 27, 2026
ہومدنیابل گیٹس کا شادی کے 27 برس بعداہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

بل گیٹس کا شادی کے 27 برس بعداہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

نیویارک (آئی پی ایس )بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد طلاق لینے کا اعلان کردیا اور ان کا کہنا ہے کہ ‘ہمارے نزدیک اب ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے۔’جوڑے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ ‘بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’دونوں کی درمیان پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکرو سافٹ میں نوکری کا آغاز کیا تھا۔ ان کے تین بچے ہیں۔دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔ان کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے اعلامیے میں لکھا ہے کہ ‘گذشتہ 27 سالوں کے دوران ہم نے تین قابلِ فخر بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فانڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کر رہی ہے۔’ہم اب بھی اس مشن پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اس فانڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاہم ہمارے نزدیک ہم بطور جوڑا اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔ان کی فاونڈیشن نے متعدی امراض کے خلاف جنگ اور بچوں میں ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔یہ دونوں سرمایہ کار وارن بفیٹ کے ساتھ مل کر ‘گِونگ پلیج’ نامی مہم کا بھی حصہ ہیں جو ارب پتی افراد سے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ اچھے کاموں میں خرچ کرنے کے لیے چلائی گئی ہے۔فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 124 ارب کے قریب ہے۔انھوں نے یہ دولت 1970 کی دہائی میں مشترکہ طور پر قائم کی جانے والی دنیا کے سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے ذریعے کمائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔