Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سے مزید 4افسران نوکریوں سے برطرف

سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سے مزید 4افسران نوکریوں سے برطرف

اسلام آباد ،سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سے مزید 4افسران نوکریوں سے برطرف کر دیئے گئے، افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے میں نوکریوں سے نکالے گئے افسران میں سے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکرم علی شاد وفات پا چکے ہیں جبکہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد مصطفی باجوہ پہلے ہی نومبر 2020میں نوکری سے نکالے جا چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے سے برطرف کئے گئے گریڈ 17 کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زبیر احمد پیچوہو اور سہیل عارف اعوان شامل ہیں ۔افسران کو نوکریوں سے نکالنے کا نوٹیفکیشن ڈی جی ایف آئی اے کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

8e5624f5 a917 43e7 9e5f 7118a9b7f526 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔