لاہور (آئی پی ایس )لاہور میں 2روزہ مکمل لاک ڈاون ختم ہوگیا، معمولات زندگی بحال ہوگئے، شہر کے مزید 15مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون کے احکامات جاری ہوئے مگر ان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ مکمل لاک ڈاون آج ختم ہوا اور کاروباری سرگرمیاں شروع ہوگئیں مگر شہر کے 15مقام پر اسمارٹ لاک ڈاون کے احکامات محض کاغذی کارروائی تک ہی محدود نظر آئے، متاثرہ علاقوں میں شہری حکومتی احکامات سے ہی انجان ہیں۔کورونا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاون پر شہریوں کی پریشانیاں ہی الگ ہیں، کوئی اسکولوں کی بندش سے تنگ ہے اور کوئی مہنگائی کا رونا رو رہا ہے۔یکم مئی کو شہر کے مزید 15مقامات میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری ہوا مگر 2روز بعد بھی اس پر عمل نہ ہوسکا۔
لاہور میں 2روزہ مکمل لاک ڈاون ختم ، معمولات زندگی بحال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
