Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا کی تیسری لہر مزید 79 جانیں لے گئی ،اموات کی تعداد18 ہزار 149 ہو گئی

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر مزید 79 جانیں لے گئی ،اموات کی تعداد18 ہزار 149 ہو گئی

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر مزید 79 جانیں لے گئی جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 149 ہو گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 4 ہزار 213 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار213 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 تک جا پہنچی، ایکٹو کیسزکی تعداد 87 ہزار953 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 5 ہزار377 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہے، سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64 اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 22 ہزار 620 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ شفا پانے والون کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 تک پہنچ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔