ہومبریکنگ نیوزانتہائی افسوسناک خبر آگئی ،خوفناک ٹریفک حادثے میںمتعدد افراد جاں بحق

انتہائی افسوسناک خبر آگئی ،خوفناک ٹریفک حادثے میںمتعدد افراد جاں بحق

ٹھٹھہ ( سب نیوز) ضلع ٹھٹہ کے علاقے جھرک کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملا کاتیار پل کے قریب حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر وین کو ٹرک نے ٹکر مار دی ۔

حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 زخمی ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔