ہومبریکنگ نیوزچیئرمین سینیٹ سے رکن امریکی کانگریس ڈیرن لہود کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ سے رکن امریکی کانگریس ڈیرن لہود کی ملاقات

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سے امریکی کانگریس کے رکن ڈیرن لہود نے امریکی سفیر کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات کے دوران تجارتی و پارلیمانی روابط میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صادق سنجرانی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور امریکہ کے مابین اعلی سطح کے وفود کے تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط اور کارگر ثابت ہوں گے، مختلف شعبوں میں تعاون و اشتراک پر امریکی حکومت کے مشکور ہیں، پر امن اور خطے کی پائیدار ترقی کے لئے پاک امریکہ کے مظبوط روابط ناگزیر ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان اقتصادی ترقی کے لئے دوست ممالک کے تعاون کا خواہاں ہے، پاکستانی عوام اور افواج نے خطے کے امن کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پاکستان تمام دوست ممالک سے پائیدار اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔ امریکی کانگریس مین نے پرامن خطے کے لئے پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔