ہومبریکنگ نیوزطیارہ حادثے میں ویگنرگروپ کے سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک

طیارہ حادثے میں ویگنرگروپ کے سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک

ماسکو:روس میں طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جارہا تھا اور ماسکو کے قریب ہی حادثہ پیش آیا جس میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ۔

روسی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہیکہ نجی طیارے میں ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن بھی سوار تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملیکے3 افراد سمیت 7 مسافر سوار تھے اور حادثے میں کسی کے بچنے کی کوئی اطلاع نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔