Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانسعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کراچی،پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے، تاہم 12 سال سے کم عمر بچے اور معذور افراد کرونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔پی آئی اے حکام کے مطابق کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی، صرف منفی رپورٹ والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے، تاہم سعودیہ سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ 72 گھنٹے سے پرانا نہ ہو، کورونا مثبت آنے پر اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔