اسلام آباد، این سی او سی 8سے 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این سی او سی کی جانب سے ٹویٹ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گھر رہیں محفوظ رہیں، 8سے 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔این سی او سی کی جانب سے ٹویٹ میں مثال دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کورونا وارننگ کو نظرانداز کیا، اب بھارتی حکومت وبا پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
