جموں(مانیٹرنگ نیوز)لداخ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 9 جوان ہلاک ہوگئے۔
لداخ میں ایک فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 جے سی او اور فوج کے 7 جوان شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں کی گاڑی لداخ میں لیہہ سے تقریباً150 کلو میٹر دور کیاری میں نیوما کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔
انڈین حکام کے مطابق ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں،حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے9کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
