ہومپاکستانعالمی یوم مزدور پر حکمرانوں کے روایتی بیانات لولی پاپ ہیں، شمس الرحمن سواتی

عالمی یوم مزدور پر حکمرانوں کے روایتی بیانات لولی پاپ ہیں، شمس الرحمن سواتی

اسلام آباد،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور پر حکمرانوں کے روائتی بیانات 73 سالوں کی لولی پاپ دینے کی تاریخ ہے اس سے مزدور کاپیٹ نہیں پھرتا سوا سات کروڑ مزدور لیبر قوانین اور سماجی بہبود کے قوانین سے محروم ہیں استحصالی ظالمانہ نظام نے مزدوروں، کسانوں کے ساتھ 73 سال تک ظلم کیا ہے، انھوں نے کہاعالم انسانیت نے اسلام کے نظام رحمت سے روگردانی کی ہے اگر محمد کے لائے ہوئے نظام کو اپنایا جاتا تو دنیا کے ساتھ انسان بھی ترقی کرتے آج پوری دنیا میں غربت افلاس اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ اس بات کا ثبوت ہے انسانوں کے بتائے نظام نے انسانوں کو بھوک، افلاس اور بے روزگاری دی ہے آج بھی مزدوروں، کسانوں کے مسائل کا حل اسلام کے نظام رحمت میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیبر یونٹی سی بی اے آف آئیسکو کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر آئیسکو لیبر یونیٹی کے صدر عاشق خان چیئرمین مبارک شاہ جنرل سیکرٹری تنویر شاہ کاظمی، ذوالفقار کیانی سردار ریاست، لالہ یعقوب مہدی شاہ، چوہدری شاہد، صوفی الطاف، بنارس ستی، عاشد عباسی، وقار، ضیاشاہ حافظ نثار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حال کیا گیا تھا سرمایہ داروں جاگیر داروں اور افسر شاہی نے اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور اسے اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھادیا ہے مزدوروں کو بھک افلاس اور بے روزگاری دی انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا آج مزدوروں اور کسانوں کے لیے ہمارا یہی پیغام ہے کہ وہ اپنی قوت پہچانیں مزدور کی عددی طاقت جی ان کی اصل قوت ہے اس کو اسلامی انقلاب کے حق میں اور73 سالہ گلے سڑے سرمایہ داری اور جاگیر داری نظام کے خلاف استعمال کریں اسی سے مزدوروں اور ان کی نسلوں کا مستقبل محفوظ اور خوشحال ہوگا، انھوں نے کہا ملک میں مزدوروں کی رجسٹریشن کا سرے سے کوئی نظام نہیںہے پاکستان میںصرف چھتیس لاکھ مزدور رجسٹرڈ ہیں جن پر لیبر قوانین اور سماجی بہود کے قوانین نافذ ہیں باقی سوا سات کروڑ مزدور قوانین ہوتے ہوتے قوانین کے حقوق و مراعات سے محروم ہیں کم از کم تنخواہ ساڑھے سترہ ہزار مقرر ہے اس پر بھی عمل نہیں ہوتا ، دنیا کی تاریخ میں مزدوروں اور کسانوں پر ظلم ہو یا دیگر انسانوں پر اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ عالم انسانیت نے اسلام کے نظام رحمت سے روگردانی کی ہے اگر محمد کے لائے ہوئے نظام کو اپنایا جاتا تو دنیا کے ساتھ انسان بھی ترقی کرتے آج پوری دنیا میں غربت افلاس اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ اس بات کا ثبوت ہے انسانوں کے بتائے نظام نے انسانوں کو بھوک، افلاس اور بے روزگاری دی ہے آج بھی مزدوروں، کسانوں کے مسائل کا حل اسلام کے نظام رحمت میں ہے محمد نے مالک اور غلام کو بھائی بھائی کے رشتے میں پرو دیا ہے اور فرمایا انہیں کھانے پہننے کے لیے وہی دو جو تمہیں حاصل ہے اور انہیں اپنے منافع میں شریک کرو پاکستان اسلام کے نام پر حال کیا گیا تھا سرمایہ داروں جاگیر داروں اور افسر شاہی نے اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور اسے اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھادیا ہے مزدوروں کو بھک افلاس اور بے روزگاری دی انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا آج مزدوروں اور کسانوں کے لیے ہمارا یہی پیغام ہے کہ وہ اپنی قوت پہچانیں مزدور کی عددی طاقت جی ان کی اصل قوت ہے اس کو اسلامی انقلاب کے حق میں اور73 سالہ گلے سڑے سرمایہ داری اور جاگیر داری نظام کے خلاف استعمال کریں اسی سے مزدوروں اور ان کی نسلوں کا مستقبل محفوظ اور خوشحال ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔