ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے نے 4 بڑیکرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے نے 4 بڑیکرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے 4 بڑے کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ایف آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 4 وائٹ کالر میگاکرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ سے زائد پر ایل سیز کھولنے پر بینکوں کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے، اس اسکینڈل میں 8 بینکوں نے 65 ارب روپے سے زائد صرف ڈالر ریٹ میں کمائے۔

ایف آئی اے نے موٹر وے کے لیے زمین کی خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا ہے، زمین کی خریداری میں 32 ارب روپیکی خرد برد کی شکایات ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو دی گئی امداد میں بھی کرپشن کے الزامات پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ سانگھڑ اور دادو میں 103 افرادکو 31 ہزار ٹینٹ، راشن اور امدادی سامان دینے پر انکوائری کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے نے مفت آٹا اسکیم میں 18 لاکھ بیگز کی مبینہ خرد برد اور خراب آٹے کی تقسیم پر بھی انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامییکے مطابق ایجنسی کے تمام زونز کو چاروں کیسز میں تحقیقات کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔