اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شفاف الیکشن کے لئے سینیٹ کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ قوم کوعظیم دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی کے دن کے لیے شہیدوں کا لہو شامل ہے، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، ہمیں ہر دن محنت کی ضرورت ہے، ہمیں یکجا ہو کر محنت کرنی چاہیے، سب نے مل کر اس ملک کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میں اور نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اکٹھے سینیٹ میں آئے تھے، انوارالحق کاکڑ نے زندگی میں بہت جدوجہد کی، وہ سب کو یکجا کرنے میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے صاف و شفاف الیکشن کرانے ہیں، امید ہے وہ اپنی ذمہ داری پر پورا اتریں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے امید رکھنی چاہیے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، سینیٹرز الیکشن کے حوالے سے اپنی رائے دیں، شفاف الیکشن کے لئے سینیٹ کمیٹی بناں گا، سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
