Friday, June 27, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادتجاوزات کیس: سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے نے 5ملزمان کو جیل بھیج دیا

تجاوزات کیس: سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے نے 5ملزمان کو جیل بھیج دیا

اسلام آبا:چیئر من سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر انفورسمنٹ CDA کا جی ٹی روڈ ترنول پر ہیوی مشینری کھڑے کرنے والوں اور آئی ٹین میں ناجائز فٹ پاتھوں پر انکروچمنٹ کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن۔انفورسمنٹ کا انکروچرز کے خلاف بمع شہادت چالان پیش عدالت کرنے پر عدالت سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے آج کورٹ میں پیش ہونے والوں 05 کس ملزمان محمد حمزہ میں گل خان، عبدالوکیل،محمد سرفراز اور عبد الرزاق کو قید با مشقت اور جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے انھیں اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

یاد رہے جی ٹی روڈ ترنول والوں نے بڑے پیمانے پر گاڑیوں کو مستقل طور پر روڈ پر کھڑا کر کے روڈ پر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا جینا دوبھر کیا ہوا تھا اور لڑائی جھگڑا روانہ کا معمول تھا شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ انکروچمنٹ کرنے والوں سے فٹ پاتھ اور جی ٹی روڈ ترنول کو خالی کروایا جائے سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔