ہومپاکستانآئی جی کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد

آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، اجلاس میں ڈی آئی جیز، ایس ایس پی، اے آئی جیز اور زونل ایس پیز کی شرکت، اجلاس میں اہم فیصلے کیے کئے، کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ،پابندی کے دوران زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسنس کا چالان نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ، آئی جی پولیس نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے، پولیس لائنز اور تھانہ جات کی سطح پر ڈس انفیشکن رومز قائم کیے جائیں ، فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سیلیوٹ کیا جائے،ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں پر مامور اہلکار کورونا حفاظتی کٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آکسیجن و دیگر طبی آلات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے،مختلف سڑکوں چوکوں اور عوامی مراکز میں کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے، لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی جائے،پولیس کے تمام ڈویژنز آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔