بیجنگ(آئی پی ایس )پاکستان کی طرح بھارت بھی روس سے خام تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر کے بجائے چین کی کرنسی یوآن میں کرنے لگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روس کی فوجی مہم نے برآمدات کے لیے بین الاقوامی تجارتی رجحان کو بدل کر رکھ دیا ہے، اسی دوران ہمسایہ ملک بھارت روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار بن کر ابھرا ہے یہاں تک کہ وہ مغربی پابندیاں نظر انداز کر کے اپنے حریف ملک چین کی کرنسی میں بھی ادائیگی کے لیے تیار ہوگیا ہ
ے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے روس کو تیل کی ادائیگی اپنے دیرینہ دوست ملک چین کی کرنسی یو آن میں کی تھی جس کی دیکھا دیکھی اب بھارتی ریفائنرز نے روس سے تیل کی درآمدات کے لیے چینی یو آن میں ادائیگی شروع کر دی ہے۔واضح رہے مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کے جواب میں روس نے تیل خریدنے والے ممالک سے ادائیگیوں کی غرض سے ڈالر کی بجائے دوست ممالک کی کرنسیوں میں ادائیگیاں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

