ہومٹاپ سٹوریدبئی میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں،آئندہ ن لیگ کی حکومت کی پیش گوئی

دبئی میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں،آئندہ ن لیگ کی حکومت کی پیش گوئی

دبئی(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ ہفتے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ایک اور ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماں کے بھی رابطے ہوئے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماں سے پنجاب کی سیاست پر گفتگو ہوئی ہے۔نواز شریف آج شیخ زاید روڈ کے ہوٹل میں ن لیگ امارات کی قیادت سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں اور وہ دبئی میں مزید ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔

خیال رہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے دبئی میں قیام پزیر ہیں اور انہوں نے فیملی کے افراد کے ساتھ عید بھی دبئی میں ہی منائی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی دبئی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی نظام کی بہتری کے لیے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔