ہومکھیلوفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے

وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے

اسلام آبا(سب نیوز)

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط ارسال کیا اور منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور میں بھرتیوں کا کردی۔

کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گٸے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے سمیت منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے کہا کہ نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی جائیں جبک کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکواٸریاں ختم ہوئیں اسکا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تمام ریکارڈ 4 جولاٸی تک فراہم کرنے کی تنبہیہ کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔