ہومٹاپ سٹوریصدر مملکت کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت، اقدامات کا مطالبہ

صدر مملکت کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت، اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ کیلئے کام کرنا ہو گا، انہوں نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قبیح جرم کے سبب دنیائے اسلام کے اربوں شہریوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں ایسے واقعات سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر غوروحوض کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔