Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

لندن:وزیر اعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔لوٹن ائیر پورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر معظم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، شہباز شریف لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف معاشی وسیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے اعلی سطحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم آئندہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔