ہومبریکنگ نیوزفواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری

فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلبی کے باوجود سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پیش نہ ہوئے،
چیف الیکشن کمشنر نے فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 6جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چودھری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔
ان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کیا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس کے معاملے پر فیصلہ سنایا چکا ہے، آج فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، فواد چودھری نے آج تک جواب جمع نہیں کرایا.
الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے
قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔