ہومبریکنگ نیوزنیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کوکل طلب کرلیا

نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کوکل طلب کرلیا

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو190 ملین پائونڈ کرپشن کیس میں کل طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچی اوران اہلیہ بشری بی بی کی ایک سو نوے ملین پائونڈ کرپشن کیس میں کل طلبی کانوٹس وصول کروادیا۔

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو یکم اورسات جون کو بھی طلب کیا گیا تھا،بار بار بلوانے پر بھی آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے،بشری بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ کل گیارہ بجے نیب دفتر میں پیش ہوں۔ قومی احتساب بیورو نینوٹس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔