ہومپاکستانسری نگر:بھارتی پیلٹ گن سے بینائی کھونے والی انشاء مشتاق نے تاریخ رقم کر دی

سری نگر:بھارتی پیلٹ گن سے بینائی کھونے والی انشاء مشتاق نے تاریخ رقم کر دی

سری نگر(نیٹ نیوز)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی پیلٹ گنز سے اپنی بصارت سے محروم ہونے والی انشا مشتاق نے 12ویں جماعت کا امتحان پاس کر لیا۔ضلع شوپیاں کے علاقے سیڈو کی رہائشی انشا مشتاق 2016 میں مہلک چھرے لگنے سے بینائی سے محروم ہو گئی تھی۔اس کے باوجود انشا نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے عزم و حوصلے سے نہ صرف بھارتی بربریت کو شکست دی بلکہ مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ محنت اور لگن کو کوئی ظلم ہرا نہیں سکتا

پنچ لائنز مقبوضہ جموں و کشمیر کی انشا مشتاق نے عزم و ہمت کی داستان رقم کر دی۔2016 میں پیلٹ گنز کی وجہ سے بصارت سے محروم ہونے والی انشا نے 12ویں جماعت کا امتحان پاس کر لیا شوپیاں کی رہائشی انشا 11جولائی2016کو اپنے گھر کی کھڑکی میں کھڑی تھی قابض بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند پیلٹ فائرنگ سے انشا کے سر، چہرے اور آنکھوں میں چھرے پیوست ہو ے جس سے وہ بصارت سے محروم ہو گئی تھی۔ انشا نے 2018میں دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا اب بارھویں کا امتحان پاس کر کے انشا نے عزم و استقامت کا ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا ہے

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال پر انسانی حقوق کی متعدد ملکی و غیر ملکی تنظیموں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے پیلٹ گنز کے استعمال سے سینکڑوں افراد مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔