ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کو سرگودھا سے بڑا جھٹکا،ٹکٹ ہولڈر فاروق چیمہ پارٹی چھوڑ گئے

تحریک انصاف کو سرگودھا سے بڑا جھٹکا،ٹکٹ ہولڈر فاروق چیمہ پارٹی چھوڑ گئے

سرگردھا:پاکستان تحریک انصاف کو سرگودھا سے بڑا جھٹکاسرگودھا پی ٹی آئی کے اہم کھلاڑی نے جماعت سے راہیں جدا کر لیں، سرگودھا سابق ممبر صوبائی اسمبلی PP 78 فیصل فاروق چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ دیا، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل فاروق چیمہ نے 9 مئی کے واقعات کی مزمت کر دی سرگودھا، فیصل فاروق چیمہ کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ، 9 مئی کے واقعات کے مدنظر پی ٹی آئی سے اپنا تعلق ختم کر لیا ھے ، آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوں کے مشورے سے کرو گا 9 مئی کے واقعات کے بعد پولیس مسلسل فیصل فاروق چیمہ کے گھر پر چھاپے مار رہی تھی سرگودھا آج دوپہر کو پولیس کی جانب سے فیصل فاروق چیمہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور فیصل فاروق کے بھائی عمر چیمہ کو گرفتار کیا گیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔