ہومپاکستانوزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات

وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات


لاہور (سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگی رہنما مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ سیاسی حکمت عملی اور مہنگائی سے پیدا شدہ عوام کیلئے مشکل صورت حال پر بات چیت کی۔ملاقات میں مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اعظم تارڑ، ملک احمد خان، رانا ثناءاللہ اور عطا تارڑ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام دوست بجٹ پیش کر کے مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی، وسائل محدود تھے اس کے باوجود تمام تر کوششیں بروئے کار لائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔