ہومبریکنگ نیوزراجہ ریاض کا ارکان قومی اسمبلی کے بڑے گروپ کا دعویٰ

راجہ ریاض کا ارکان قومی اسمبلی کے بڑے گروپ کا دعویٰ

اسلام آباد(سب نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ 21 ارکان قومی اسمبلی نیا گروپ بننے جارہا ہے جو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق راجہ ریاض کاکہناہے کہ آئندہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے، ان کو بھی ساتھ لیکرچلنا ہے ان کے ساتھ بیٹھوں گا پھر فائنل ہوگا۔

راجہ ریاض کاکہناتھا کہ 13 اگست تک تو ممبر قومی اسمبلی واپوزیشن لیڈر ہوں،قومی اسمبلی مدت پوری کرے گی اس کے بعد فیصلہ کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ اکتوبر میں انتخابات دیکھ رہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔