عازمین کرام کی رہنمائی کیلئے 50 سے زائد حرم گائیڈز تعینات کیے گئے ہیں ،
حرم کے سات دروازوں اور کلاک ٹاور کے سامنے پاکستانی پرچم والی جیکٹ اور ٹوپی پہنے حرم گائیڈ موجود رش کے باعث مسجد الحرام کی گرائونڈ فلور صبح دس بجے سے پہلے ہی مکمل بھر گئی سعودی حکام مزید زائرین کو اوپری منزلوں اور حرم کی نئی توسیع کی جانب رہنمائی کر رہے ہیں۔
مسجد الحرام میں بیک وقت 25 لاکھ نمازیوں کی گنجائش موجود ہے مکہ مکرمہ میں آج 40 ہزار سے زائدسرکاری عازمین حج موجود ہیں شام تک مزید 3 ہزار عازمین مدینہ منورہ قیام مکمل کر کے مکہ پہنچیں گے ۔
شام تک 26 سو سے زائد عازمین براستہ جدہ مکہ مکرمہ پہنچیں گے نماز جمعہ کے بعد پاکستانی عازمین حج کو بسوں کے ذریعے انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا جائے گا ۔ڈائریکٹر حج مکہ، ڈائریکٹر معاونین اور ڈائریکٹر سہولت و تعاون اپنے ٹیموں کے ہمراہ مسجد الحرام کے باہر موجود ہیں۔
مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پاکستان حج مشن کے خصوصی انتظامات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
