لاہور:جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماں جہانگیر ترین، عبدالعیم خان و دیگر کی پریس کانفرنس جاری ہے جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس پریس کانفرنس سے قبل پارٹی کیکور گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین اورعبدالعیم خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامرکیانی، محمودمولوی، جے پرکاش، مرادراس اور فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کاحصہ ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ ، فیاض چوہان، نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، رفاقت علی گیلانی اور ممتاز مہروی بھی جماعت میں شامل ہوں گے جب کہ فاٹاسے جی جی جمال اور کے پی سے اجمل وزیر بھی پارٹی کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہر ارشاد کاٹھیا، عثمان اشرف ،جلیل شرقپوری، خرم روکھڑی اور دیوان عظمت بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔
