ہوماسلام آبادوفاقی پولیس نے سائیکل پٹرولنگ یونٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا

وفاقی پولیس نے سائیکل پٹرولنگ یونٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا

اسلام آباد ،وفاقی پولیس نے سائیکل پٹرولنگ یونٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

آئی جی اسلام آبا دکے مطابق پہلے مرحلے میں سٹی زون کے تھانہ کوہسارمیں گلی اور سب سیکٹرز کی سطح پرسائیکل پٹرولنگ کے نظام کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اے ایس پی آمنہ بیگ کی سربراہی میں سائیکل پٹرولنگ یونٹ 10 سائیکل سواروں پر مشتمل دستہ ہوگا،سائیکلز دستہ کو خصوصی تربیت دے کر تمام سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے ،ہر پٹرولنگ دستہ دو سائیکل سواراہلکاروں پر مشتمل ہو گا ،سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے ساتھ شہریوں کی مدد بھی کرئے گا، سائیکلز سوار دستہ مختلف سیکٹرز، مارکیٹوں،شاپنگ پلازوں میں گشت کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ اس کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔