ہومپاکستانچھتری والی تصویر بھارت کی طرف سے وائرل کی گئی

چھتری والی تصویر بھارت کی طرف سے وائرل کی گئی

ملتان،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر چھتری کی تصویر بھارت کی طرف سے وائرل کی گئی،پاکستان کے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی وزیر خارجہ اور روسی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کی تصویریں بھی وائرل کیں جس میں بھارتی وزیر خارجہ کے چہرے پر مایوس کن تاثرات واضح نظر آ رہے تھے۔ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی سوشل میڈیا کی جانب سے روس کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر چھتری کی تصویر وائرل کرنے کا سوال کیا گیا تو مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ تصویر بھارت کی طرف سے وائرل کی گئی ہے ۔ جبکہ میں پاکستان کے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی وزیر خارجہ اور روسی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کی تصویریں بھی وائرل کیں ۔ جس میں بھارتی وزیر خارجہ کے چہرے پر مایوس کن تاثرات واضح تھے ۔ جب کہ میرے اورروسی وزیر خارجہ کے خوش گوار تاثرات و تعلقات بھی سوشل میڈیا پر واضح نظر آرہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔