Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزموبائل فون ڈیلرز اور خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

موبائل فون ڈیلرز اور خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(سب نیوز)موبائل فون ڈیلرز اور صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد ہوئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد ہوئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی، ایف بی آر کسی بھی وقت موبائل فون اورکاروں پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹیفکیشن کرنےکی ضرورت نہیں کیونکہ کاریں اور موبائل فونز درآمد نہیں ہورہے، موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانےکا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے، جیسے ہی وزارت تجارت کہے گی ہم نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔