اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کو متاثرین کی جانب سے زمین سے متعلق ریونیو رپورٹس پر شکایات موصول ہوئی تھیں جس بارے میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے ممبر اسٹیٹ افنان عالم کو آگاہ کیا ،
، ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی رپورٹ کے تناظر میں ممبر اسٹیٹ نے پہلے مرحلے میں چار موضع جات کی ریونیو رپورٹس کی چھان بین کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت موضع سورائین ، سینارٹی ، سندھوری اور شیخ پور کی ریونیو رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ،، ریونیو رپورٹس کی کلیئرنس کے بعد فائلز کو الاٹمنٹ کے لیے پراسس کیا جائے گا ، باوثوق ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پچاس کے قریب فائلز کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے
