Thursday, January 29, 2026
ہومٹاپ سٹوریعمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج ہوگی

عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج ہوگی۔

دوکیسزسنگل بینچ میں سنے جائیں گے،سماعت چیف جسٹس عامرفاروق کرینگے۔دہشت گردی کی دفعات کے باعث سات کیسزڈویژن بینچ میں سنے جائیں گے۔چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بینچ دن 2 بجے سماعت کرے گا۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کی تھی۔وکیل سلمان صفدر نے عمران خان کی آج ہر صورت میں پیشی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

کورٹ روم نمبر1میں وکلا،صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔عمران خان کے ساتھ 15 وکلاء کو کمرہ عدالت جانےکی اجازت ہوگی۔اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا کمرہ عدالت جاسکیں گے۔

ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت جانےکی اجازت ہوگی۔کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کےاحاطہ عدالت میں داخلےپرپابندی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔