لاہور: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کے دوست سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا، ان پرسڑک کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکا من پسند ٹھیکیدارکو دلوانے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ کا کک بیک لینے کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ سہیل اصغر اعوان کو گوجرانوالا میں درج مقدمہ نمبر6/23 میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کے دوست سہیل اصغر گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔