اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادار ے(سی ڈی اے )میں تقرر و تبادلے،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ عمر رندھاوا کا بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول تبادلہ،شہباز حسین نقوی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ تعینات ،نوٹی فیکشن جاری ،تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ایچ آ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 19کے آفیسر شہباز حسین نقوی کا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ تبادلہ کر دیا گیا ،اسی طرح ڈی جی لینڈ عمر رندھاوا کا ڈی جی لینڈ سے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول تبادلہ کر دیا گیا۔افسران کو فوری اپنے عہدے کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

