مکہ مکرمہ:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لیگی قائد نواز شریف نے بیٹی مریم نواز، بیٹے حسین نوازاوردیگراہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔سعودی حکام کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کوشاہی پروٹوکول میں عمرہ کرایاگیا۔
خیال رہے کہ قائدمسلم لیگ ن نوازشریف نے5سال بعد عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف دو روز قبل لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں قیام گزاریں گے۔
